جوتا چھپائی سے جوتا چوری ہوگیا۔۔ شادی کے دوران پیش آنے والا انوکھا واقعہ، آخر چور کون نکلا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

دیسی شادی میں کئی فنکشنز ہوتے ہیں جو اس تقریب کو خوشگوار بنا دیتے ہیں۔ انگلی پکڑائی سے لے کر جوتا چھپائی کی مشہور رسم تک، خاندان کے افراد اور دوست، دولہا اور دلہن کی شادی یادگار بنانے کیلیئے پر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

بالکل اسی طرح پاکستان میں ہونے والی ایک شادی میں ایک انوکھا اور دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں دلہن کے بھائی نے انوکھے انداز میں جوتا چھپائی کی رسم کو یقینی بنایا۔

دلہن وردہ سکندر نے اپنے بھائی کی طرف سے کی گئی مزاحیہ "جوٹا ڈکیتی" کی ویڈیو شیئر کی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دلہن کے بھائی کو اورنج لباس اور مشہور سلواڈور ڈالی ماسک میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جو کہ معروف ویب سیریس "منی ہیسٹ" سے لیا گیا ہے۔ وہ سٹیج پر دوڑتا ہوا آتا ہے اور دولہا کے جوتے چرا لیتا ہے اور اسکے بعد اسی سیریس کے مشہور گانے "بیلا سیاؤ" پر ڈانس کرتا ہے۔

وردہ لکھتی ہیں، "میں نہیں چاہتی تھی کہ میری شادی پر کچھ بھی سادہ ہو۔ تو میں اور میری بہن نے جوٹا ڈکیتی کا آئیڈیا سوچا اور اپنے بھائی سے کہا کہ وہ آن لائن یہ لباس خرید لے۔ پھر اس نے اور میرے کزن نے پوری بات کی ریہرسل کی! شادی میں سب نے اس سیگمنٹ کا سب سے زیادہ لطف اٹھایا۔"

ویڈیو کو 2.7 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا اور اس پر ردعمل دیا۔ انسٹاگرام صارفین منفرد ویڈیو کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ بہت سے لوگوں نے تبصرہ کیا کہ وہ بھی منی ہیسٹ کے انداز میں رسم کو ضرور آزمائیں گے۔

You May Also Like :
مزید