یہ گناہ ہے! لیکن اگر کسی نے بنوا لیا ہے تو ۔۔ مفتی طارق مسعود نے ٹیٹو بنوانے والوں کو کیا مشورہ دے دیا؟

image

جسم پر مختلف اشکال بنوانا پوری دنیا میں فیشن بنتا جارہا ہے اور پاکستانی بھی اپنے جسموں پرمختلف ٹیٹو بنواتے نظر آتے ہیں تاہم معروف عالم دین مفتی طارق مسعود نے اس کام کو حرام اورگمراہ کن قرار دیتے ہوئے اپنے جسموں سے ٹیٹو ختم کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

مفتی طارق مسعود نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اسلامی حکایات اور مسائل کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’حدیث کے مطابق آپﷺ نے جسم گنوانے پر لعنت فرمائی ہے۔

مفتی طارق مسعود نے بتایا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ شیطان نے کہا تھا کہ میں انسانوں کو ایسا گمراہ کروں گا کہ وہ اللہ کی تخلیق میں ردوبدل کریں گے‘۔

مفتی طارق مسعود نے کہا کہ اللہ نے آپ کو بنایا ہو اور آپ نے اس کی بنائی ہوئی جلد میں کچھ کرواکر اس کی شکل تبدیل کردی ہو‘، ’اس سے بڑی کوئی تبدیلی ہو نہیں سکتی ۔

مفتی طارق مسعود نے جسم پر ٹیٹو بنوانے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جسم پر نقش بنوانا ’ حرام اور ناجائز ہے۔ اگر کسی نے یہ بنوالیا ہے تو ممکن ہو تو اس کو مٹادیں اور اگرنہیں مٹ رہا تو سوائے توبہ کے ان کے پاس اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے‘۔

یاد رہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں جسموں پر ٹیٹو بنوانا فیشن بن چکا ہے اور پاکستان میں بھی مختلف شہروں میں لوگ بہت شوق سے جسموں پر نقش بنواتے ہیں جو کہ مذہبی اعتبار سے بھی حرام اور ناجائز ہیں جبکہ اس سے جسموں میں مختلف امراض کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

You May Also Like :
مزید