پہلے ڈرتاا تھا کہ مسلمان روزہ کیسے رکھتے ہیں صرف 2 مہینے پہلے اسلام قبول کرنے والے لڑکے نے پہلا روزہ کیسے گزارا؟

image

"مسلمان ہونے سے پہلے میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ پتا نہیں کیسے مسلمان ایک مہینے تک روزہ رکھ لیتے ہیں۔ لیکن جب خود اسلام قبول کیا تو مجھے روزے سے ڈر لگتا تھا پھر بھی میں نے ہمت کی اور اب اللہ نے روزہ رکھنے میں میری مدد کی"

یہ کہنا ہے محمد صلاح کا جنھوں نے جنوری میں اسلام قبول کیا. محمد صلاح کی عمر 23 برس ہے. الجزیرہ میں انٹرویو دیتے ہوئے محمد صلاح نے اپنے پہلے روزے کے تجربے کو حیرت انگیز طور پر ’آسان‘ قرار دیا.

واضح رہے کہ محمد صلاح کے والد یہودی جبکہ والدہ کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے. محمد صلاح نے انکشاف کیا کہ والدین کے ایک خدا پر یقین رکھنے کی وجہ سے انھیں اسلامی تعلیمات کو سمجھنے میں آسانی ہوئی.

روزے کے بارے میں محمد صلاح کہتے ہیں کہ صبح فجر کی نماز کے دوران انھیں توانائی محسوس ہوئی. "فجر کی نماز ایک ایسی چیز تھی جس کا میں نے پہلے کبھی تجربہ نہیں کیا تھا۔ سارا دن میرے ذہن میں صرف ایک چیز موجود تھی کہ میں پانی کا ایک گھونٹ بھی نہیں پیوں گا"

محمد صلاح کو اسلام کی سب سے پرکشش بات پانچ وقت کی نماز لگتی ہے. نماز کو مرکز بناتے ہوئے انھوں نے اپنا اسلامی نام بھی محمد صلاح رکھا ہے.

You May Also Like :
مزید