میرا شوہر حادثے میں بچ گیا تھا لیکن اس نے مجھے نہیں بچایا۔۔ جانیئے منیبہ مزاری کو آئرن لیڈی آف پاکستان کا خطاب کیوں دیا گیا

image

منیبہ مزاری کا تعلق بلوچستان کے مزاری قبیلے سے ہے، وہ رحیم یار خان میں 3 مارچ 1987 میں پیدا ہوئیں۔ انکی شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی جو کہ کچھ خاص خوشگوار نہیں تھی، 2008 میں جب منیبہ اپنے شوہر کے ساتھ کوئٹہ سے رحیم یار خان جارہی تھیں تو انکی گاڑی ایک حادثے کا شکار ہوگئی اور اس حادثے کے بعد منیبہ کی زندگی پوری طرح بدل گئی۔ ان کے ساتھ کیا ہوا یہ آپ آگے جانیں گے۔

2014 کے اپنے متاثر کن ٹیڈ ٹاک کے ذریعے انکی کہانی پوری دنیا کو معلوم ہوئی اور آج منیبہ ایک سماجی کارکن، آرٹسٹ، ماڈل، گلوکار اور موٹیویشنل سپیکر ہیں، بی بی سی کے ذریعہ 2015 کی 100 متاثر کن خواتین میں شارٹ لسٹ ہونے کے بعد وہ یو این ویمن کی پہلی پاکستانی قومی سفیر بن گئیں۔ اور اس سال 14 اگست کو انھیں 75 ہیروز آف پاکستان کی لسٹ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

منیبہ نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ جب انکا ایکسڈنٹ ہوا تھا اس وقت انکا شوہر خوش قسمتی سے گاڑی سے صحیح سلامت نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن اس نے مجھے نہیں بچایا، میں گاڑی میں بری طرح پھنسی ہوئی تھی۔ اسکے بعد جو ہوا میرے ساتھ اس نے میری پوری دنیا بدل دی۔ دیکھیں ویڈیو میں منیبہ مزاری کی پوری کہانی انکی اپنی زبانی۔

You May Also Like :
مزید