پولیس والا اس اسے پکڑنے کے بجائے سلام کر رہا تھا ۔۔ نادیہ حسین کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا اور وہ کیسے وہاں سے بچ کر نکلیں؟ انٹرویو میں انکشاف

image

نادیہ حسین فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے۔ وہ 20 سال سے زیادہ عرصے سے فیشن کی دنیا کا حصہ ہیں اور وہ ایک بہت کامیاب بزنس وومن بھی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ "ایف وائے" میں شرکت کی جہاں انہوں نے کچھ سال پہلے اپنے ساتھ ہونے والے ایک واقعہ کے بارے میں بتایا۔

نادیہ نے بتایا کہ، ایک بار جب وہ گھر جا رہی تھیں تو ایک آدمی گاڑی میں ان کا پیچھا کرنے لگا، کافی دیر پیچھا کرنے کے بعد جب انہیں روڈ کے ایک سائیڈ پولیس نظر آئی تو فوراً ان کے پاس گئی، لیکن اسکے بعد جو پولیس والے نے حرکت کی اسے دیکھ کر میں گھبرا گئی۔ یہ واقعہ بہت سال پہلے ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ، وہ اس شخص سے بھاگ رہی تھیں کہ آخر کار ایک پولیس والے کو دیکھا اور مدد کے لیے اس سے رابطہ کیا۔ پولیس اہلکار میری مدد کرنے کے بجائے جا کر اس لڑکے کو سلام کرنے لگا، جو اس کے پیچھے آ رہا تھا۔ اس دوران میں گھبرائی اور موقع غنیمت جان کر وہاں سے کھسک گئی۔

نادیہ نے کہا کہ، مجھے اس وقت ڈر سے زیادہ غصہ محسوس ہو رہا تھا، لیکن اللّٰہ کا شکر تھا کہ میں خیر سے پہنچ گئی۔

You May Also Like :
مزید