آخری وقت میں میرے والد نے مجھ سے ۔۔ نادیہ جمیل کے والد نے دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے ان کیلئے کیا کیا؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

image

اداکارہ نادیہ جمیل ایک اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی سماجی سرگرمیوں کی وجہ سے ایک منفرد شناخت رکھتی ہیں، نادیہ جمیل کینسر جیسے موذی مرض کے علاوہ زندگی میں کئی مشکلات سے گزریں اور ایسے میں ان کے والد ان کا سب سے بڑا سہارا تھے۔

نادیہ جمیل نے اپنے ایک انٹرویو اپنے والد کے ساتھ گزارے آخری لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنے والد کے بہت قریب رہتی تھیں اور ان کے والد نے انہیں زندگی، محبت اور روحانیت کے بارے میں بہت کچھ سکھایا۔ وہ اپنے والد کو چلتے پھرتے صوفی کہتی ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ علم میں دلچسپی رکھتے تھے اور ان کا اخلاق بہت اعلیٰ تھا۔

نادیہ جمیل نے اپنے والد کے ساتھ گزرے آخری لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ والد نے مجھے ایک قلم اور کاغذ دینے کو کہا تاکہ وہ اپنی قبر پر لکھوانے کیلئے شعر لکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کی حالت بہتر تھی اور اسپتال سے چھٹی ملنے والی تھی لیکن وہ ہمیں چھوڑ کر دنیا سے چلے گئے،ابو کے ساتھ گزرے آخری لمحات ابھی بھی یاد ہیں ، میں اس وقت بکھر گئی تھی لیکن شکر گزار ہوں کہ اللہ نے روشنی کی کرن دکھائی ہے۔

You May Also Like :
مزید