آپ مہمانوں کی بے عزتی کرتے ہیں ۔۔ نادیہ خان، نادر علی شو کی بُرائی کرنے کے بعد ان سے ملنے کیوں چلی گئیں؟ ویڈیو

image

نادر علی کے حالیہ پوڈ کاسٹ مہمان نے اپنے ناظرین کو دنگ کردیا۔ نادر کی تازہ ترین مہمان "نادیہ خان" تھیں، جنہوں نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں آنے سے انکار کر دیا تھا۔ حافظ احمد کے پاڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ، وہ نادر علی کو انٹرویو نہیں دینا چاہتیں، حالانکہ ان کی ٹیم انہیں مدعو کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ، انٹرویو نشر ہونے کے بعد مہمانوں کی بے عزتی ہوتی ہے۔

آپ نادیہ خان کی وہ ویڈیو یہاں دیکھ سکتے ہیں جس میں انھوں نے یہ بیان دیا تھا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران نادر علی نے نادیہ سے پوچھا، براہ کرم مجھے بتائیں کہ آپ میرے بارے میں کیا سوچ رکھتی ہیں؟ کیا میں مہمان کی بے عزتی کرتا ہوں؟ اس سیدھے سوال پر نادیہ نے جواب دیا، "کبھی کبھی انٹرویوز بہت اچھے ہوتے ہیں، لیکن کچھ چیزیں بے حد وائرل ہوجاتی ہیں جس سے مہمان کی تصویر خراب ہوجاتی ہے اور پورا انٹرویو نظر انداز ہوجاتا ہے، اور وہ ایک چیز مہمان کی امیج خراب کردیتی ہے۔ تب میں نے محسوس کیا کہ کچھ باتیں نہیں کہی جانی چاہیے تھیں، میرا مطلب ہے کہ میرے دوستوں کے بارے میں بھی بہت سی باتیں ایسی تھیں جو بدمزہ تھیں۔"

نادیہ کے استفسار پر نادر علی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ، "اگر کوئی مہمان کوئی بیان دیتا ہے تو اسے سننا میزبان کا فرض ہے، انہوں نے مزید کہا، ہاں! میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ بعض اوقات مہمان کچھ ایسی باتیں کر جاتے ہیں جو صارفین تک صحیح طرح سے نہیں پہنچ پاتیں، اور پھر اس میں ترمیم کی ضرورت ہوتی ہے۔"

نادیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ، "مثال کے طور پر ایک مہمان نے شادی شدہ خاتون کے بارے میں کچھ کہا، مجھے کچھ ذاتی باتیں پسند نہیں آئیں۔" نادیہ خان نے کہا کہ، "میں آنا نہیں چاہتی تھی لیکن آپ کی ٹیم نے مجھے بہت مجبور کیا، پھر آپ نے مجھے میسج بھی کیا، اور میں اس لیے آئی ہوں کہ آپ نے مجھے بہت عزت کے ساتھ بلایا، آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، مہمان اپنے طور پر بولتا ہے لیکن بلاگرز بات پکڑ لیتے ہیں اور وہ چیز خطرہ بن جاتی ہے۔"

You May Also Like :
مزید