سیلیبرٹی نیمل خاور نے اپنی اچھی جلد کا راز بتا دیا

image
اداکارہ نیمل خاور نے کہا ہے کہ میری اچھی جلد کا راز کافی، چائے اور سوڈا سے اجتناب ہے۔

نیمل خاور نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے جلد کی حفاظت کیلئے تجاویز دیں۔

وڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ اچھی اور تروتازہ جلد کے لئے پانی کا استعمال زیادہ کریں، کافی، چائے اور سوڈا سے اجتناب کریں، اپنی جلد پر کوئی اچھا لوشن ضرور لگائیں اور سونے سے قبل اپنے چہرے کو صاف کرنا نہ بھولیں۔

نیمل خاور نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پر رابطے میں رہیں گی تاہم اداکاری کا اب کوئی موڈ نہیں۔

News Source : Roze news

You May Also Like :
مزید