"میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کیونکہ اللہ سے جیسا شوہر مانگا تھا انہوں نے بالکل ویسا ہی دیا ہے. حمزہ علی عباسی کے اندر اللہ کا خوف ہے۔"
یہ کہنا ہے ماضی کی حسین و جمیل اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کا جنھوں نے مذاق رات میں شرکت کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی سے متعلق باتیں کیں.
نیمل کا کہنا تھا کہ وہ محبت کے معاملے میں بہت خوش قسمت ہیں انھیں حمزہ علی عباسی سے اسی لئے محبت ہوئی کیونکہ ان میں اللہ کا خوف تھا.
"ہماری پہلی ملاقات فلم ’ورنہ‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، یہ صرف دو سیکنڈ کی ملاقات تھی پھر حمزہ نے مجھے کام کے سلسلے میں میسج کیا جس کے بعد وہ میری پینٹنگ کی نمائش پر آئے اور انہوں نے مجھ سے پینٹنگ بنوانے کی فرمائش کی. میں ان سے صرف کام سے متعلق ہی بات کررہی تھی. پھر پینٹنگ کا کام ختم ہوا تو ہماری بات چیت بھی ختم ہوگئی تھی. پھر میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک چلی گئی چند ماہ بعد حمزہ نے میرے گھر رشتہ پھیجا. میرے والد کے ساتھ ان کی ملاقات ہوئی اور پھر رشتہ طے کردیا گیا."
نیمل خاور کا کہنا ہے کہ ہم دونوں ہی دھیمے مزاج کے انسان ہیں البتہ لڑائی ہو تو صلح حمزہ ہی کرتے ہیں.
نیمل نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وہ ڈراموں میں دوبارہ کام کا آغاز کررہی ہیں اور اب وہ رومانوی ڈرامے کرنا چاہتی ہیں جبکہ جیون ساتھی کی تلاش کرنے والی لڑکیوں کو نیمل نے پیغان دیا کہ زندگی میں ہمسفر کا انتخاب کرنے سے قبل اپنے اوپر محنت کریں، پڑھائی مکمل کریں، زندگی میں کچھ بن جائیں اور اس کے بعد جیون ساتھی کا انتخاب کریں۔