زندگی کا پہلا عمرہ والدہ کے ساتھ کیا ۔۔اداکارہ نوشین شاہ کی عمرہ کی سعادت حاصل کرتے تصاویر وائرل

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے زندگی میں پہلی مرتبہ والدہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

کئی مقبول ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے والی نوشین شاہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد خود کو بہت پرسکون او رخوش قسمت محسوس کر رہی ہیں۔

انہوں نے مسجد الحرام سے عمرہ کرتے ہوئے تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللّٰہ کا شکر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کا پہلا عمرہ اپنی والدہ کے ہمراہ کیا ہے۔

ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر شوبز ستارے انہیں مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید