اللّٰہ نے 3 بار اولاد سے نوازہ لیکن ایک بھی ۔۔ خوش باش نظر آنے والے نیر اعجاز کی نجی زندگی کیسی ہے؟

image

ہنستے مسکراتے چہروں کو دیکھ کر کبھی یہ خیال بھی نہیں آتا کہ ان کی زندگی میں بھی کوئی دکھ ہوسکتا ہے لیکن زیادہ تر ایسا ہی ہوتا ہے کہ جو بظاہر بہت خوش ہو اندر سے کئی تکالیف کا شکار ہوتا ہے لیکن ان کا ظرف اپنی تکلیف ظاہر نہیں کرنے دیتا

"اللہ نے 3 بار اولاد کی نعمت سے نوازا۔ تینوں بیٹے تھے لیکن ایک بچہ پیدائش کے 10 ، 12 دن بعد چل بسا جب کے دوسرا 2،3 دن میں اور تیسرا ماں کے پیٹ میں ہی اللہ کو پیارا ہوگیا“

یہ کہنا ہے پاکستان ٹیلیویژن اور فلم انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار نیئر اعجاز کا جو پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیجنڈری تجربہ کار اداکار ہیں۔ انہوں نے لاتعداد ڈرامے اور فلمیں کیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنی اداکاری سے ثابت کیا کہ وہ کتنے ورسٹائل ہیں اور بطور اداکار ان کا دائرہ کتنا وسیع ہے۔ نیئر اعجاز پاکستانی فلموں کا لازمی حصہ ہیں اور ہم انہیں پاکستان میں بننے والی تقریباً تمام فلموں میں دیکھتے ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں نیّر اعجاز نے اپنی ذاتی زندگی سے پردہ ہٹایا اور ایسے انکشافات کیے جس کا علم ان کے مداحوں کو بھی نہ تھا۔ نیّر اعجاز نے کہا کہ بے اولادی کی وجہ سے لوگوں نے کہا کہ دوسری شادی کرلو لیکن وہ ایک ہی شادی کے قائل ہیں۔ جبکہ ان کی اہلیہ بے حد خدمت گزار خاتون ہیں اور شاید یہ ان کی خدمت ہی ہے جس کی وجہ سے انھوں نے کبھی کسی جانب دیکھنے کا سوچا بھی نہیں۔

بیوی اور بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیّر اعجاز نے کہا کہ ان کی شادی بالکل مشرقی انداز میں ہوئی اور ان کی والدہ نے لڑکی پسند کی جبکہ اب وہ اپنے بھائی کی بیٹی کی پرورش کرتے ہیں کیونکہ وہ بھی تو اپنی اولاد سے کم نہیں ہوتے۔

You May Also Like :
مزید