کروڑوں دلوں کی دھڑکن اور طلسماتی آواز کی مالک نازیہ حسن کی آج 54 ویں سالگرہ

image
کراچی : کروڑوں دلوں کی دھڑکن اور طلسماتی آواز کی مالک نازیہ حسن کی آج چون ویں سالگرہ ہے، نازیہ حسن کا شمار برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔

پاکستانی نوجوانوں کوپاپ میوزک کا دیوانہ بنانے والی نازیہ حسن 3اپریل انیس سو پینسٹھ میں کراچی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے موسیقی کی تعلیم سہیل رعنا سے حاصل کی، جس کے بعد وہ لندن چلی گئیں اور تعلیم وہیں مکمل کی۔

نازیہ حسن نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے پروگرام کلیوں کی مالا سے کیا، انہوں نے 80 کی دہائی میں موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا، جسے پاکستانی نوجوان نسل کے ساتھ بیرون ملک بھارت، امریکہ، عرب امارات، لاطینی امریکہ سمیت دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔ سی وجہ سے نازیہ حسن کو پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ لیکن اصل شہرت جب انھوں نے سن انیس سو اسی میں پندرہ سال کی عمر میں بھارتی فلم قربانی کے لئے انوکھے میوزیشن بِدو کی دھن پرگایا ہوا گانا “آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے” گایا ، جس نے فلمی گانوں کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔

ازیہ حسن پہلی پاکستانی ہیں، جنہوں نے فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا اور بیسٹ فیمیل پلے بیک سنگر کی کیٹیگری میں کم عمر ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ قرارپائیں، یہ اعزازآج تک ان کے پاس ہے۔ نازیہ صرف گلوکارہ ہی نہیں سیاسی تجزیہ نگار کے طور پر اقوام متحدہ سے وابستہ رہیں، انیس سو اکانوے میں انہیں پاکستان کے ثقافتی سفیر مقرر کیا گیا۔

نازیہ حسن کی شادی تیس مارچ انیس سو پچانوے کو ہوئی اوران کا ایک بیٹا ہے۔ سرطان کے موذی مرض میں مبتلا نازیہ حسن تیرہ اگست سن دو ہزار کو اپنے لاکھوں مداحوں کو اداس چھوڑ گئیں، نازیہ حسن نے بہت کم عمر پائی، لیکن اپنے مختصر کیرئیر میں وہ نقوش چھوڑے ہیں جو آج بھی پوری آب و تاب کے سات چمک دمک رہے ہیں۔

News source : ARY NEWS

You May Also Like :
مزید