پاکستانی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر جو کہ اپنے قدرتی حسن اور اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے ہر کسی کے دل میں بس گئی ہیں، نے حال ہی میں علیزے شاہ کی سرجری کے متعلق ایک بڑی بات کہہ دی۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نازش جہانگیر نے نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس دوران نادر علی نے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی کوئی کاسمیٹک سرجری کروائی ہے؟
جس پر نازش نے خود اپنی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، اُن کی ناک، بھنویں، ہونٹ سب ہی کچھ بہت پیارا ہے، وہ کبھی کبھار خود حیران ہوتی ہیں کہ وہ اتنی پیاری کیوں ہیں۔
خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ، کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی نہ ہی میرے پاس اتنے پیسے ہیں، میرے چہرے کے ناک تقشے اصلی ہیں، بس جِلد کو اچھا رکھنے کے لیے خود ہی سے دیکھ بھال کرتی رہتی ہوں اور اپنے خوبصورتی کے راز اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کرتی ہوں۔
نازش نے دوسری اداکاراؤں پر بات رکھتے ہوئے کہا کہ، کچھ پاکستانی اداکاراؤں نے کاسمیٹک سرجری کروا رکھی ہے مگر وہ نام نہیں لیں گی۔ کچھ پر اس سرجری نے بہت اچھا اثر کیا اور وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آتی ہیں جبکہ کچھ نے اپنا حلیہ بگاڑ لیا۔
نادر علی نے اس دوران اداکارہ علیزے شاہ کا ذکر چھیڑتے ہوئے کہا کہ، وہ پہلے بہت کیوٹ تھیں اب بری لگنے لگ گئی ہیں، علیزے شاہ اب بہت پتلی دبلی ہو گئی ہیں، ان کا چہرہ بھی بہت پتلا سا ہو گیا ہے۔
جس پر نازش جہانگیر نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، علیزے شاہ بہت خوبصورت ہوا کرتی تھی، ایک بار اپنی والدہ کے ساتھ سیٹ پر آئی تھی، ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی گڑیا آ گئی ہو۔ لیکن اب علیزے کی معصومیت ختم ہو گئی ہے، اسے پکی عمر میں جانے میں کافی وقت تھا مگر، وہ ابھی سے ہی بہت مختلف اور پختہ نظر آنے لگی ہیں۔