میں آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں، دنیا سے مجھے ۔۔ نیلم منیر نے مداح کے سوال پر آخرت کو یاد کرتے ہوئے ایسا کیا جواب دیا کہ سب حیرت میں پڑ گئے؟

image

نیلم منیر ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ہیں۔ اس کی سوشل میڈیا پر کافی فین فالوونگ ہے۔ مداح نیلم منیر کی شاندار اداکاری کو پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام پر "آسک می اینی تھنگ" پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔ اسی دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ، "آپ کا ڈریم (خواب) کیا ہے؟"

جس پر نیلم منیر نے جواب دیا، "بے شک موت برحق ہے، میرا خواب ہے کہ میرا جنازہ بہت اچھا ہو، اللّٰہ کے حکم سے مجھے جنت میں اعلیٰ مقام ملے۔"

ساتھ ہی انہوں نے اپنی بخشش کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ، "اللّٰہ تعالیٰ مجھے بخش دیں، مجھ پر رحم فرمائیں، مجھے ہدایت دیں اور ان لوگوں میں شامل کرلیں جو اللّٰہ کو بہت پسند ہیں۔"

آخر میں نیلم نے کہا کہ، "میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں ہے، مجھے آخرت کی تیاری کرنی ہے اور یہی میرا خواب ہے۔"

نیلم منیر کے اس جواب کو جہاں بہت سے لوگ پسند کر رہے ہیں وہیں کچھ لوگ تنقید بھی کر رہے ہیں، وہ ان سے ایسے جواب کی توقع نہیں کر رہے تھے شاید اسی لیئے وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

You May Also Like :
مزید