اداکارہ ہے اسلیئے بچے پیدا نہیں کرنا چاہتی ۔۔ شادی کے 10 سال بعد نیہا مَردا نے تنقید کرنے والوں کو ایسا کیا جواب دیا کہ سب کے منہ بند ہوگئے

image

بھارتی اداکارہ نیہا مردا نے 2012 میں پٹنہ کے بزنس مین آیوشمان اگروال سے شادی کی تھی اور ان کی شادی کے 10 سال بعد یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہا ہے۔ اگرچہ اس وقت نیہا اور ان کے اہل خانہ کی خوشی کی کوئی حد نہیں ہے، لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب خاندان کے افراد کی طرف سے مسلسل ناراضگی اس جوڑے کے لیے پریشان کن بن گئی۔

نیہا کہتی ہیں، میں ایک عام مارواڑی گھرانے کی لڑکی ہوں، جس نے پٹنہ کے ایک خاندان میں شادی کی۔ یہاں کوئی بھی ہماری فیلڈ سے تعلق نہیں رکھتا۔ وہ بہت عام لوگ ہیں جو بہت سادہ زندگی گزار رہے ہیں۔ لہٰذا ہر وہ شخص جس سے میں شادی کے ایک یا دو سال بعد ملتی تھی وہ مجھے کہتا تھا کہ " اب تو بے بی کرلرینا چائے"۔

لیکن جس چیز نے نیہا کو سب سے زیادہ پریشان کیا وہ یہ تھی کہ ہر کوئی انھیں اس بارے میں مشورہ دیتا تھا، کوئی بھی ان کے شوہر آیوش سے اس بارے میں بات نہیں کرتا تھا۔

نیہا نے کہا، "میرے لیے یہ ایک بہت ہی ذاتی چیز ہے کہ آپ یہ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، آپ کب کرنا چاہتے ہیں، اور کیا آپ اسے کرنے کے اہل ہیں یا نہیں۔ کیا ہوگا اگر خدا مجھے یہ اعزاز نہیں دے رہا ہے یا ہوسکتا ہے کہ میں ایک نئی دنیا بنانے کے لئے اتنی خوش قسمت نہیں ہوں۔" وہ سوال کرتی ہے کہ اس طرح کی صورتحال میں کوئی شخص کیسا محسوس کرے گا۔

نیہا اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہمارے معاشرے میں یہ ایک عام تاثر ہے کہ اداکار ہونے کی وجہ سے بچے کی پیدائش میں تاخیر کر رہے ہیں۔ لیکن اس کے برعکس، ان کا کہنا تھا کہ "خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ فیملی نہیں بنانا چاہتے، اور اگر میں ایک اداکار ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتی۔ میں ان خواتین پر بہت حیران ہوں جو اس طرح کی باتیں کرتی تھیں۔"

نیہا نے واضح کیا کہ یہ سوالات ان کے قریبی گھر والوں سے کبھی نہیں آئے، میری امی یا ساس اس بارے میں بات نہیں کرتی تھیں۔ بلاشبہ انھیں پوتے کی خواہش تھی، لیکن وہ اتنی تعلیم یافتہ ہیں کہ اسے ہم پر کبھی مسلط نہ کیا۔

جہاں تک بچہ پیدا کرنے کا تعلق ہے، میں اور آیوش کبھی مایوس نہیں تھے لیکن آج، میں جس احساس سے گزر رہی ہوں مجھے لگتا ہے کہ ہم بچے کے بغیر یہ محسوس نہیں کر سکتے تھے۔ پہلے یہ احساس کبھی ہوا ہی نہیں اور اسکے لیئے میں خدا کی شکر گزار ہوں

You May Also Like :
مزید