نجی ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ " مشکل " صارفین کو بہت پسند آرہا ہے اس کی کہانی بھی گھریلو اور آج کل کے ماحول سے مطابقت رکھتی ہے جہاں بڑی بھابھی ایک چالاک قسم کی عورت ہے جس نے اپنے دیور کو جال میں پھنسانے کے لئے کوششیں کیں اور پھر جب شوہر کی نظروں میں آئی تو دیور پر ہی الزامات کی بارش کردی۔ ڈرامے میں بھابھی نے اپنے شوہر کو شروع میں ہی بتا دیا تھا کہ شادی سے قبل دیور میرے ساتھ بات چیت کرتا تھا اور مجھ میں دلچسپی رکھتا تھا۔
ہمایوں اشرف جو ڈرامے میں ذمہ دار بھائی اور ایک اچھا شوہر ہے اس نے اپنے بھائی سے لڑائی کی کہ وہ اس کی بیوی سے دور رہے، اس سین میں جہاں سب سنجیدہ ہیں، ماں اپنے دونوں بیٹوں کی لڑائی ختم کروانے کی کوشش کر رہی ہیں وہیں صبور علی اچانک ہنس پڑتی ہیں ان کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہو رہا ہے اور صارفین انہیں گھر توڑنے والی خاتون کا ٹیگ دے رہے ہیں۔