سلمان نے جواب تب بھی نہیں دینا ۔۔ حرا مانی کی ایشوریا کی جگہ اپنا چہرہ لگانے کی عجیب و غریب حرکت پر صارفین برس پڑے

image

"سلمان خان نے پھر بھی ان کو جواب نہیں دیا وہ ان کا نام بھی نہیں جانتا ہوگا"

"لگتا ہے ان کا دماغی توازن درست نہیں ہے"

"سستی شہرت اور لوگوں کی توجہ پانے کے لئے گھٹیا حرکت"

یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جنھوں نے حرا مانی کی عجیب و غریب پوسٹ پر ان کے خوب ہی لتے لیے. بھارتی اداکار سلمان خان کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے حرا نے ان کی مشہور زمانہ فلم "ہم دل دے چکے صنم" کی ایک تصویر کو فوٹوشاپ کر کے ایشوریا رائے کی جگہ اپنی تصویر لگا لی اور سلمان کو ٹیگ بھی کردیا.

حرا مانی کی یہ پوسٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے انھیں آڑے ہاتھوں لے لیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکار بھارت سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہیں جبکہ وہاں کے اداکار یہاں کسی کو منہ نہیں لگاتے. کچھ صارفین نے حرا پر بھارت سے کام مانگنے کا بھی الزام لگایا. اداکار جنید خان نے حرا پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ تمھارے بال سلمان کی ناک کی میں جارہے ہیں.

You May Also Like :
مزید