سانحہ کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا تاریخ ساز فیصلہ

image
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا تاریخ ساز فیصلہ، جمعے کی اذان ریڈیو اور ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی، شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کیلئے2منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کرائسٹ چرچ پہنچیں، کاشمیئرہائی اسکول کا دورہ کیا، مساجد میں شہید شامی طالبعلم سمیت کئی دیگر افراد کا تعلق کاشمئیر ہائی اسکول سے تھا، طلبا نے رسمی رقص ہاکا پیش کر کے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اسکول دورے کے بعد پریس کانفرنس میں وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے جمعے کو ملک بھر میں مسلمانوں سے یوم یکجہتی منانے اور جمعے کی اذان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر براہ راست نشر کرنے کا اعلان کیا۔ سانحہ کرائسٹ چرچ پر جمعہ کو نیوزی لینڈ میں 2منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ شہداء کا گھر تھا انہیں محفوظ رہنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہاکہ میتوں کی 24 گھنٹے میں تدفین نہ ہونے پر لواحقین کے دکھ کا احساس ہے۔ کوئی بچھڑ گیا تو کوئی جیتے جی مر گیا،

لیکن نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے شہدائے کرائسٹ چرچ کے لواحقین کو اپنے عمل سے باور کرا دیا ہے کہ وہ تنہا نہیں، جو لوگ بچھڑ گئے انہیں یاد رکھا جائے، نسل پرستی سے انتہا پسندی پھیلتی ہے، سوشل میڈیا کے معاملے پر متحدہ محاذ بنانا ہو گا۔

News Source : PUBLIC NEWS

You May Also Like :
مزید