ساتھ کام بھی کرتے ہیں اور صفائی بھی ۔۔ ندا اور یاسر نواز نے گھر کی صفائی کرتے ہوئے ویلاگ بنا لیا، ویڈیو وائرل

image

ندا یاسر اور یاسر نواز ٹیلی ویژن انڈسٹری کے بہت ہی مشہور و معروف سلیبریٹی جوڑے ہیں، یہ دونوں برسوں سے انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں اور سب ہی انھیں بے حد پسند کرتے ہیں۔ ان دونوں کی شادی کو کئی سال ہوگئے ہیں اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔ دونوں انتہائی تفریحی انسان ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی ویڈیوز شئیر کرتے رہتے ہیں۔

ندا اور یاسر کی حیرت انگیز کیمسٹری کو ان کے مداح ان کی پرکشش اور زندگی سے بھرپور شخصیت کی وجہ سے پسند کرتے ہیں اسلیئے یہ بھی اپنی زندگی کے واقعات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا پسند کرتے ہیں۔ شائقین ان کے فیملی ایونٹس کا انتظار کرتے ہیں۔

اس بار جوڑے نے ایک انتہائی منفرد بلاگ شیئر کیا ہے جس میں وہ گھر کی صفائی کرتے نظر آئے ہیں۔ جوڑے نے اپنے گھر کو گہرائی سے صاف کرنے کا چیلنج لیا اور اسے اچھی طرح سے انجام دیا۔ اس ویلاگ میں یاسر نواز کچن اور واش روم کی صفائی کی جبکہ ندا یاسر موپنگ اور فرش کی صفائی کرتے دکھائی دی۔ دل جمی سے گھر کی صفائی کرتے ہوئے ان کی ویڈیو اور تصویریں دیکھیں

You May Also Like :
مزید