چھوٹے خراب سے بال اور رنگ بھی کالا، مگر اب ۔۔ کیا ندا یاسر نے خود کو خوبصورت بنانے کیلیئے سرجری کروائی ہے؟ پہلی بار اپنی شکل میں تبدیلی لانے کے بارے میں حقیقت بتادی

image

ندا یاسر ایک مشہور میزبان اور اداکارہ ہیں جو اپنے مداحوں کے سامنے اپنی زندگی اور پسند ناپسند کے بارے میں بہت کھل کر بتاتی ہیں۔ پی ٹی وی میں بطور اداکارہ اپنے کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان میں سب سے کامیاب مارننگ شو ہوسٹ کے طور پر کام کرنے والی ندا یاسر نے اپنے کیرئیر میں ایک طویل سفر طے کیا ہے اور وہ یقینی طور پر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھ رہی ہیں۔

ندا نے نہ صرف اپنے کیرئیر میں ترقی کی ہے بلکہ ان کی شکل بھی برسوں کے دوران کافی تبدیلی آگئی ہے۔ انھوں نے خود کو بدل لیا ہے ان کے بال، میک اپ اور لباس پچھلے کئی سالوں سے بہتر ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ پہلے سے بہتر اور الگ نظر آتی ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ندا یاسر نے اپنی شکل بدلنے کے لیے سرجری کروائی ہے۔

گڈ مارننگ پاکستان کی تازہ ترین قسط میں، ندا نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اپنے آپ کو کس طرح بدلا ہے اور اب وہ جانتی ہیں کہ اپنا میک اپ کس طرح کرنا ہے، اپنی بھنوؤں کو کس طرح شیپ دینا ہے اور اپنے بالوں کو اسٹائل کیسے کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اب بہت مختلف نظر آتی ہیں۔ ندا نے مزید کہا کہ، لوگ ہمیشہ کہتے ہیں کہ میں نے سرجری کروائی ہے لیکن میں نے جو کچھ کیا ہے وہ میک اپ اور اسٹائلنگ میں بہتری ہے اور کچھ نہیں۔

You May Also Like :
مزید