شادی کے 3 سال بعد پہلی بار کھانا بنایا۔۔ نمرہ نے ماں کی ترکیب سے کون سی ڈش بنائی؟ اسد نے کھاتے ہی ذائقے کا پول کھول دیا

image

جلدی عمر میں شادی کر کے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی جوڑی نمرہ اور اسد، ان دنوں عمان میں ہیں۔ کچھ وقت پہلے وہ دونوں اپنے بچے کے ساتھ عمان شفٹ ہوگئے تھے، جہاں سے اکثر وہ اپنے گھر اور روزمرہ زندگی کی ویڈیوز اپنے فالوورز کے ساتھ شئیر کرتے رہتے ہیں۔

اسد اور نمرہ کی محبت کے چرچے تو ہمیشہ سے ہی سب کی زبان پر رہے ہیں، اور نمرہ کیلیئے اسد کا پیار ڈھکا چھپا بھی نہیں ہے وہ اکثر و بیشتر اپنی بیوی کیلیئے تحفے تحائف لاتا رہتا ہے اسکے علاوہ کچھ عرصہ قبل اسد نے نمرہ کی سالگرہ بھی بہت اچھے سے منائی تھی۔

اب حال ہی میں اسد نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس کے اوپر لکھا تھا، "آج نمرہ نے پہلی بار کھانا بنایا"۔

دراصل نمرہ نے پہلی بار سندھی بریانی بنانے کی کوشش کی تھی، جس کی ریسیپی اسکی امی نے بطور ویڈیو اسے شئیر کی تھی۔ اس دوران اسد اپنے بیٹے اضلان کو سلانے میں مصروف تھے۔

بریانی بن جانے کے بعد جب اسکا ڈھکن ہٹایا گیا تو واقعی اسکی شکل اور رنگ بہت بہترین تھا، جسے دیکھ کر اسد بھی حیران ہوگیا تھا۔ پر نمرہ کچھ مایوس تھی بقول اس کے، یہ ویسی نہیں بنی جیسی امی بناتی ہیں۔ جس پر اسد نے کہا میں ٹیسٹ کر کے بلکل سچ بتاؤں

اور پھر جب اسد نے بریانی کھائی تو۔۔۔ "یہ واقعی بہت بہترین بنی ہے" اسد نے مزید کہا، "بغیر کسی جھوٹ یا جھوٹے بہلاوے کے میں بلکل سچ کہہ رہا ہوں تم نے بریانی واقعی لاجواب بنائی ہے"۔

آئیے آپ کو بھی دکھاتے ہیں ان کی یہ خوبصورت ویڈیو

یاد رہے ان دونوں کی شادی کو 3 سال ہوچکے ہیں، اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

You May Also Like :
مزید