نوبل انعام یافتہ شخصیات کا پاک بھارت کو خط

image
عالمی دنیا کے 59نوبل انعام یافتہ شخصیات سمیت ملالہ یوسف زئی کی جانب سے بھی پاک بھارت وزرائے اعظم کو خط لکھے گئے ہیں۔

خط میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تمام مسائل کا حل بات چیت سے ذریعے نکالیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مہذب معاشروں میں تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ہے۔

جنگ کاسب سے زیادہ نقصان معصوم بچوں کو اٹھانا پڑتاہےجن کا اس جنگ میں کوئی کردار نہیں ہوتا نہ وہ جنگ کے حامی ہوتے ہیں۔

خطے کے امن کے لیے دونوں ممالک گفت وشنید سے کام لیں۔

News Source : Jang

You May Also Like :
مزید