یہی وقت ہے اللّٰہ کی طرف لوٹ جاؤ اور ۔۔ نور بخاری نے ماہرہ خان کی ڈپریشن والی بات پر ان کو کیا مشورہ دے دیا؟

image

چند روز قبل ماہرہ خان نے اپنی ذہنی بیماری کے بارے میں کھل کر بات کی۔ جہاں انہوں نے رنبیر کپور کے ساتھ تصویروں کے تنازع کے بعد ہونے والے ڈپریشن اور چھ سے سات سال تک اسکا شکار رہنے کا انکشاف کیا تھا۔ جس کے بعد سے ان کا یہ انٹرویو وائرل ہو گیا، اور ہر کوئی اس پر اپنی اپنی رائے اور مشورے دینے لگا۔

اور اب معروف اداکارہ نور بخاری نے بھی ماہرہ خان کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں اللہ کی طرف لوٹنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں دعا دی۔

نور بخاری نے لکھا کہ، "اپنے رب اللہ کی طرف واپس لوٹ جاؤ! جب آپ کو اس قسم کا احساس ہو تو سمجھو روح کو خدا سے جڑنے کی ضرورت ہے، یہی وقت ہے اس پکار کو سننے اور اپنا راستہ بدلنے کا۔۔ اللہ آپ کے درد کو آسان کرے۔"

ویسے تو سوشل میڈیا صارفین نور بخاری کے تبصرے کو پسند نہیں کر رہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ ڈپریشن ایک سنگین دماغی مرض ہے اور اس کے لیے ڈاکٹروں سے مناسب علاج کی ضرورت ہے اور ادویات ہمیشہ مدد دیتی ہیں۔ وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ نور جیسی خواتین کو اب سمجھ لینا چاہیے کہ ڈپریشن کسی بھی جسمانی بیماری کی طرح سنگین ہو سکتا ہے کیونکہ بہت سے معاملات میں یہ لوگوں کو خودکشی کی طرف لے جاتا ہے۔

کچھ لوگ نور کو سوشل میڈیا کا استعمال بند کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ مذہب کی روشنی میں کسی اور کے بارے میں بہت کچھ سخت کہتی رہتی ہیں۔ بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کے اللہ سے تعلق کے بارے میں نور کو کیسے پتہ چلے گا، شاید ماہرہ اللہ کے بہت زیادہ قریب ہوں۔

You May Also Like :
مزید