“قرآن سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی یہ محبت کا جذبہ ہے جو جتنا شدید ہو اتنی ہی لگن پیدا ہوتی ہے اسی جذبے کے تحت میں نے بھی اس عمر میں قرآن مجید سیکھنا شروع کیا“
یہ کہنا ہے 72 سالہ فلسطینی خاتون کا جنھوں نے ایک دن میں پورا قرآن منہ زبانی سنایا۔ حلیمہ علی کا تعلق فلسطین کے شہر غزہ سے ہے۔ انھوں نے 55 برس کی عمر میں قرآن مجید حفظ کرنے کی شروعات کی تھی اور اس نیک مقصد کو پورا کرنے میں انھیں 5 برس لگے۔ دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حلیمہ علی خوبصورت تجوید کے ساتھ قرآن مجید سنا رہی ہیں اس دوران ان کی آنکھیں بند ہیں اور وہ پورے جذب کے عالم میں ہیں جبکہ دوسری طرف ان کے بچے ماں کا ہاتھ چوم رہے ہیں۔ حلیمہ علی پورا قرآن ایک دن میں سنانے کے بعد خوشی سے رو پڑتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس عمر میں بھی حلیمہ علی کے سیکھنے کے جذبے اور قرآن سے لگاؤ کو سراہ رہے ہیں۔