میری موت کے بعد میری سلائی مشین کو کھول کر دیکھنا ۔۔ بوڑھی عورت نے اس میں کون سی خفیہ چیز چھپا رکھی تھی جس نے گھر والوں کی زندگی بدل ڈالی؟

image

زندگی میں بعض اوقات انسان کے منہ سے کچھ ایسی باتیں نکل جاتی ہیں جن کے بارے میں وہ سوچ بھی نہیں پاتا ہے کہ وہ کب سچ ہو جائیں گیں اور دنیا کو حیران کردیں گی۔ آپ لوگ بھی اپنے گھروں کی چیزوں کے اندر قیمتی اشیاء کو چھپا کر رکھتے ہوں گے کہ جب ضرورت ہوگی استعمال کے لیے نکال لیں گے مگر کبھی کبھی ہم وہ رکھ کر بھول بھی جاتے ہیں اور پھر جس شخس کے ہاتھوں وہ قیمتی اشیاء لگتی ہیں وہ اکثر مالا مال ہو جاتے ہیں۔

برطانوی خاتون جینفر ویراستو کے پاس ایک سلائی مشین تھی جس میں وہ اکثر اپنی ذاتی اشیاء بھی رکھ لیتی تھیں اور سلائی کر کے پیسے کماتی تھیں۔ وہ اپنی زندگی میں کہتی تھیں کہ میں جب مر جاؤں گی تو میری یہ میری سلائی مشین تمہارے کام آئے گی اس میں کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو اگر میری موت سے پہلے گھر والوں نے دیکھ لیا تو وہ تکلیف میں رہیں گے لیکن میرے مرنے کے بعد یہ گھر کو بڑی آفت سے بچائیں گیں۔ ان کا بھتیجا ان سے بہت محبت کرتا تھا یہ چاچی بھتیجا اکثر ساتھ ہی رہتے تھے اور ایک دوسرے کا خیال کرتے تھے۔ زندگی میں کبھی بھی اس عورت نے اپنے بھیتیجے کو یہ نہیں بتایا کہ سلائی مشین میں کون سا راز چھپا یے۔

جب جینیفر کی موت کا وقت قریب آیا تو پورا گھر مالی مسائل سے گھرا ہوا تھا یہاں تک کہ اس کی میت اور تابوت کا انتظام کرنے کے لئے بھی پیسے نہ تھے۔ اس وقت جینیفر آخری سانسیں لے رہی تھیں، اس نے اپنے بھتیجے کو قریب بلایا اور کہا کہ بیٹا تم پریشان نہ ہونا میری موت کے بعد سلائی مشین کھول کر دیکھنا تمام مسئلے حل ہو جائیں گے۔

بھتیجے نے ایسا ہی کیا اور جب وہ مرگئیں تو سلائی مشین کو کھولا اس میں اخبار میں لپٹی ایک پینٹنگ دیکھی تو معلوم ہوا کہ وہ مشہور مصور پکاسو کی بنائی گئیں تھیں جوکہ جینیفر کے شوہر پیرس سے لے کر آئے تھے اور وہ اس وقت ملین ڈالرز میں فروخت ہونے والی مہنگی ترین پینٹنگ تھی۔ ھس پر بھتیجے سباتینو نے چاچی کی ہدایت کے مطابق اس کو فروخت کرکے گھر والوں کی زندگی بدل دی، تمام تر مشکلات کو حل کردیا۔

You May Also Like :
مزید