آسکر ایوارڈز میں خواتین نے ریکارڈ قائم کر دیا

image
لاس اینجلس(نیو زڈیسک) آسکر ایوارڈز کی تقریب میں 15 خواتین ٹرافیاں گھر لے جانے میں کامیاب رہیں جبکہ ان کے مقابلے میں 39 مردوں نے ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل خواتین کی جانب سے سب سے زیادہ 12 ایوارڈز 2007 اور 2015 میں جیتے گئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال صرف 6 خواتین آسکر جیتنے میں کامیاب رہی تھیں جبکہ خواتین کی جانب سے سب سے کم آسکر ایوارڈز 2012 میں جیتے گئے تھے جب صرف 4 خواتین یہ اعزاز حاصل کر سکی تھیں۔بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ریجینا کنگ کے نام رہا، ہینا بیچلر اور رتھ ای کارٹر نے اپنے شعبوں میں شاندار خدمات پر ایوارڈز وصول کئے جو افریقی امریکہ سے ایوارڈ جیتے والی پہلی شخصیات بن گئیں جبکہ آسکر ایوارڈ ملنے پر لیڈی گاگا فرط جذبات سے آنسو بہائے بنا نہ رہ سکیں۔

News Source :Daily ausaf

You May Also Like :
مزید