پاک فوج کی خواتین بھی کسی سے کم نہیں

image
پاک فوج کی میجر سمعیہ رحمان کو اقوام متحدہ کے ایس آر ایس جی سرٹیفکیٹ 2019 سے نواز ا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مونسکو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے پاک فوج کی میجر سمعیہ رحمان کے سرٹیفیکٹ کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ سمعیہ پاک فوج کی پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں اس بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

has been selected for SRSG Certificate of the year 2019. AFC Maj Gen Thierry Lion presented certificate on behalf of SRSG for her exceptional performance in Mission Level Studies, Analysis and valuable contributions @UN_Women pic.twitter.com/fhEggXoCw5 — Monusco.Southern Sector (@MonuscoS) November 26, 2019

ذرائع کے مطابق مونسکو کے نام سے جانی جانے والی کانگو میں موجود اقوام متحدہ کی افواج میں پاکستان کا بڑا حصہ ہے۔

اقوام متحدہ کا امن مشن، پاک فوج کی خاتون میجرکی دھومواضح رہے کہ اے ایف سی میجر جنرل تھیری لائن نے ایس آر ایس جی کی جانب سے مشن لیول اسٹڈیز ، تجزیہ میں شاندار اور غیر معمولی کارکردگی پر میجر سمعیہ رحمان کو سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

پاک فوج کی میجر سمعیہ اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں حصہ لینے والی پاکستانی خاتون افسر ہیں۔

میجر سمعیہ نےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ (ایس آر ایس جی) کا سال 2019 کا سرٹیفکیٹ جیت کر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔

News Source : BBC News

You May Also Like :
مزید