یہ اپنے شوہر سے 22 سال چھوٹی ہیں ۔۔۔ شوبز ستارے جن کی عمروں میں بہت زیادہ فرق ہے اور یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

میاں بیوی کی محبت اور دوستی کی کیمسٹری ان کو دیکھ کر ہی نظر آ جاتی ہے کوئی آپس میں اتنی محبت کرتا ہے کہ لہجے سب بیان کر دیتے ہیں اور کچھ اپنے شرمانے کی وجہ سے لوگوں کی نظروں میں آتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات جب میاں بیوی کی عمروں میں فرق ہو تو دیکھنے میں بھی اندازہ ہوتا ہے کہ کون بڑا اور کون چھوٹا رہ گیا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ کمنٹس کرتے ہیں ارے دیکھو میاں کتنا بڑا لگ رہا ہے اور بیوی کتنی چھوٹی۔۔ کچھ ایسے ہی ہمارے اداکار ہیں جن کی بیویاں ان سے چھوٹی لگتی ہیں:

یاسر حسین کی بیوی:

٭ اداکار یاسر حسین کی بیوی اقراء عزیز بھی ان سے چھوٹی لگتی ہیں۔ اور دونوں کی عمر میں تقریباً 10 سال کا فرق ہے۔ لیکن دونوں ہمیشہ ہی ایک دوسرے کے ساتھ خوش نظر آتے ہیں۔ جلدی ہی یہ والدین بننے جا رہے ہیں۔

ریمبو اور صاحبہ:

اداکار ریمبو اور ان کی بیوی صاحبہ میں تقریباً 6 سال کا فرق ہے۔ ریمبو اور صاحبہ کی شادی 1997 میں ہوئی تھی۔ ان کا جوڑا ہر کسی کو خوب بھاتا ہے، دونوں ہنستے مسکراتے نظر آتے ہیں۔

فلک اور سارہ:

گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی شادی رواں برس ہوئی، دونوں کی عمروں میں 6 سال کا فرق ہے۔ اور جلدی ہی یہ دونوں والدین بننے جا رہے ہیں۔

فیصل قریشی کی بیوی:

اداکار فیصل قریشی اور ان کی بیوی میں 10 سال کا فرق ہے۔ دونوں کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے ہم عمر ہی ہوں۔

You May Also Like :
مزید