جب چہرے پر بھولا پن اور معصومیت تھی ۔۔ دیکھیں آج کے مشہور فنکاروں کی چند پرانی تصاویر

image

بچپن اور نو عمری تو ہوتی ہی بڑی بھولی اور سادہ ہے۔۔۔اس دور میں ہر بات میں سادگی چھپی ہوتی ہے اور جب گزرتے ماہ و سال کے بعد پلٹ کر ان اوراق پر نظر جاتی ہے تو خود بخود چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔۔۔شوبز کے کچھ نام اپنے ان لمحات کی تصاویر اکثر شیئر کرتے ہیں۔۔۔

صاحبہ

صاحبہ بہت کم عمری میں ہی فلم انڈسٹری میں آگئیں۔۔۔لیکن پرورش اتنی اچھی تھی کہ چہرے پر یا باتوں میں کسی بھی قسم کا پکا پن یا چالاکی نہیں تھی۔۔۔۔نشو کی بیٹی ہونے کی وجہ سے انڈسٹری میں سب ہی ان کا خاص خیال رکھتے تھے اور پھر کامیابی کے آسمان پر چھانے کے باجود جب اچھا رشتہ مل گیا تو صاحبہ بڑی ہی معصومیت سے ریمبو کی دلہن بن گئیں۔۔۔اور انہوں نے اس شادی کو ایسے نبھایا کہ سب ہی حیران رہ گئے۔۔۔پچھلے دنوں انہوں نے اپنی نو عمری کی اور شادی کے دنوں کی تصاویر شیئر کیں۔

مشی خان

ڈرامہ ’’عروسہ‘‘ کے بعد مقبولیت کا ایک ایسا گراف تھا جس نے مشی خان کو ہر دل میں جگہ دے دی۔۔۔اس کی خاص وجہ تھی ان کے چہرے کا بھولپن۔۔۔لیکن یہ معصومیت ان کے پاس بچپن سے ہی تحفے میں موجود تھی۔۔چھوٹی سی عمر سے ہی مشی خان کے چہرے پر شرارت تھی لیکن کبھی بھی اس معصوم صورت میں چالاکی کی آمیزش نہیں ہوئی۔۔ حال ہی میں انہوں نے بھی اپنے بچپن کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔۔

مزنا ابراہیم

میزبان مزنا ابراہیم اباس طرح شوز میں نہیں آتیں جیسے ایک دور تھا۔۔۔وہ ڈراموں اور شوز میں کافی فراوانی سے آتی تھیں اور قریب ہر ستارے کے ساتھ اپنا کردار نبھا چکی ہیں۔۔پھر چاہے وہ فیصل قریشی ہوں یا اعجاز اسلم یا مانی ٹیپو وغیرہ۔۔۔مزنا نے کچھ دن پہلے ماضی کے ان جھروکوں کی تصاویر شیئر کیں تو ان کے ساتھ ساتھ کئی اور چہروں میں چھلکتی معصومیت بھی دکھائی دی۔۔۔

You May Also Like :
مزید