کترینہ کیف کون ہے؟ میں نہیں جانتی، میری اپنی پہچان ہے ۔۔ پاکستانی اداکاراؤں کی بالی ووڈ ستاروں سے موازنے پر شدید ردِعمل

image

انڈیا پاکستان کے تعلقات مثالی نہ ہونے کے باوجود اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ سرحد کے دونوں طرف کے عوام سرحد پار سے ڈراموں اور فلموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ بھارتی عوام نے ہمیشہ پاکستانی ڈراموں اور گلوکاروں کی تعریف کی ہے۔ اسی طرح زیادہ تر پاکستانی بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو بڑی دلچسپی سے فالو کرتے ہیں۔ یہ بھی سچ ہے کہ کچھ پاکستانی اداکاراؤں کا اکثر شکل کے لحاظ سے بالی ووڈ کی اداکاراؤں سے موازنہ کیا جاتا ہے، آئیے آپکو بتاتے ہیں وہ کون سی اداکارائیں ہیں اور انکا اس بات پر کیا کہنا ہے۔

پریانکا چوپڑا اور سونیا حسین:

سونیا حسین کو اکثر پاکستان کی پریانکا چوپڑا کہا جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ سونیا نے بالی ووڈ اداکارہ کی طرح نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجری کروائی۔ ان پر ایک سے زیادہ بار پریانکا کے انداز کو کاپی کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ موازنہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سونیا نے کہا کہ "وہ اس حقیقت کو ناپسند نہیں کرتی ہیں کہ لوگ اکثر ان کے اور پریانکا کے درمیان موازنہ کرتے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ پریانکا جیسی لگتی ہیں۔"

رمشا خان اور انوشکا شرما:

رمشا خان نے چند سال پہلے ہی اداکاری میں قدم رکھا تھا لیکن اب وہ متحرک اور طاقتور کردار ادا کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل کر رہی ہیں۔ عوام نے ایک سے زیادہ بار اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ رمشا خان بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے غیر معمولی مشابہت رکھتی ہیں۔ رمشا خان سے احسن خان نے اپنے شو میں پوچھا کہ انہیں اس بارے میں سن کر کیسا لگتا ہے؟ جس پر رمشا نے کہا کہ " مجھے اس طرح کے موازنہ پسند نہیں ہیں میں رمشا خان کے نام سے جانی جانا چاہتی ہوں نہ کہ انوشکا شرما کے نام سے۔" یاد رہے ایک فوٹو شوٹ میں رمشا کا برائیڈل لک بلکل انوشکا کی شادی کے لُک سے ملتا جلتا تھا۔ یقینی طور پر یہ کوئی اتفاق نہیں تھا کیونکہ یہ فوٹو شوٹ انوشکا کی شادی کے فوراً بعد آیا تھا۔

ہانیہ عامر اور عالیہ بھٹ:

ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ حال ہی میں ہانیہ نے ایک انٹرویو میں کھل کر بتایا کہ "ان کی معصوم شکل اور ڈمپل کا اکثر لوگ عالیہ بھٹ سے موازنہ کرتے ہیں"، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ "جب کوئی برانڈ عالیہ بھٹ کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر سائن کرتا ہے تو پاکستان میں ان کی پسند ہانیہ ہوتی ہے"۔ رمشا خان کے برعکس، ہانیہ کو عالیہ بھٹ سے موازنہ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ عالیہ بھٹ ایک اچھی اداکارہ ہیں اور ان سے موازنہ کیا جانا تعریف ہے۔

ہیرا مانی اور کترینہ کیف:

زالے سرحدی اور پریانکا:

You May Also Like :
مزید