2 بچے ہیں، لیکن طلاق ہوگئی ۔۔ شوبز ستاروں کی ایک کے بعد ایک طلاقوں پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

image

پاکستانی شوبز ستاروں سے متعلق جہاں اچھی خبریں سامنے آتی ہیں وہیں ان کی طلاق کی خبروں کا تناسب بھی دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 3 اداکاروں کی طلاق کی خبریں سامنے آچکی ہیں اور تینوں کے بچے بھی ہیں۔

٭ عمران اشرف:

عمران اشرف کی طلاق کی خبریں کچھ ماہ قبل بھی سامنے آئی تھیں لیکن اس وقت تک کسی نے حتمی طور پر یہ اعلان نہیں کیا تھا مگر کل عمران نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں یہ واضح طور پر بتایا کہ بہت بھاری دل کے ساتھ ہم اس خبر کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہم دونوں نے پورے احترام اور بات چیت کے بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہےہم. دونوں کا بنیادی مرکز اس وقت ہمارا بیٹا روحام ہے جس کے لئے ہم ہمیشہ ہی اچھے والدین بننے کی کوشش کریں گے۔ہم اپنے مداحوں اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہماری نجی زندگی کا خیال رکھیں اور اس سے گزرنے کے لیے ہمیں وقت دیں۔ سب کے لئے پیار اور احترام ۔ کرن اور عمران

٭ ثناء فخر:

مشہور اداکارہ ثناء فخر اپنے شوہر فخر جعفری سے تیرہ سال بعد علیحدہ ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ: جب رشتے ٹوٹتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے لیکن بعض اوقات خود کو بچانے کے لئے رشتے کو ختم کر دینا بھی ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے تمام تر عزت و وقار کے ساتھ میں یہ کہنے جا رہی ہوں کہ اب شادی کے کئی سال بعد میں اور میرے شوہر ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے جا رہے ہیں یہ واقعی تکلیف دہ ہے کسی ایسے انسان کا ساتھ چھوڑنا جس کے ساتھ زندگی کا خوبصورت وقت گزارا ہو۔ میں سمجھتی ہوں اور یقین رکھتی ہوں کہ میرے خدا نے کوئی بہت بہتر اور مناسب پلان کیا ہوگا ہم دونوں کے لئے۔ فخر جعفری خدا تمہیں بہتر سے نوازے ۔" ماضی میں دیکھا جائے تو اداکارہ اپنے سسرال والوں کے ساتھ اور شوہر کے ساتھ پیار محبت بھرے انداز میں دکھائی دیتی تھیں اور انہوں نے کئی انٹرویوز میں اپنی ساس کو ماں کا درجہ دیا تھا

٭ فیروزخان:

علیزے سلطان نے انسٹاگرام سٹوری میں بتایا کہ : میری 4 سالہ شادی اختتام کو پہنچ گئی۔ میں نے یہ فیصلہ بہت مشکل سے لیا ہے۔ میں نے جتنا چاہا اس شادی کو بچانا یہ اس قدر خوفناک ہوتی گئی۔ میں نے اپنے شوہر کا ہر طرح کا ظلم برداشت کیا چاہے وہ جسمانی ہو یا ذہنی اذیت۔۔ میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے اس ماحول میں بڑے ہوں اور ان کی ذہنیت پر برا اثر پڑے اس لیے میں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

ان تینوں کی طلاقوں پر سوشل میڈیا صارفین کمنٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ: آج کل جہاں شادیوں کا سیزن آن ہے وہیں پاکستانی سیلیبریٹیز کی طلاقوں کا سین آن ہے۔ جس کو دیکھو طلاق کی پوسٹ لگا رہا ہے اور یہ بتاتے ہوئے انہیں کوئی دکھ نہیں ہوتا، ایسا کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ بچوں کو چھوڑ کر آپ اپنی خوشی کے لیے علیحدہ ہوجائیں وہ بھی شادی کے اتنے سال بعد ۔۔۔۔

You May Also Like :
مزید