کسی نے خوشی میں رقص کیا تو کوئی بیٹی کے ساتھ ساتھ آیا۔۔ جانیے شوبز کے والدین نے بیٹیوں کی شادیوں میں کس طرح خوشیاں منائیں

image

کچھ سیلیبریٹی والدین کی زندگی کے یہ خوشگوار لمحے ہم اس آرٹیکل کی صورت میں آپ تک پہنچا رہے ہیں جنھوں نے اپنی بیٹیوں کی شادی یں شاندار انداز اپنائے

خلیل الرحمان قمر

خلیل الرحمان قمر اپنے نڈر اور بے باک انداز کی وجہ سے کافی مشہور رہتے ہیں لیکن اس بار ان کی شہرت کی وجہ ان کا کوئی بیان نہیں بلکہ ایک باپ کی حیثیت سے شفقت بھرا روپ ہے۔ دیکھیئے خلیل الرحمان دلہن بنی اپنی صاحبزادی کو کیسے اسٹیج تک لارہے ہیں

محمد احمد

محمد احمد اکثر ڈراموں میں والد کا کردار بخوبی نبھاتے ہیں لیکن حقیقت میں بھی چار بیٹیوں کے شفیق باپ ہیں جو گزشتہ سال ہی اپنی سب سے بڑی بیٹی کے فرض سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے محمد احمد اپنی بیٹی کو رخصت کرتے ہوئے خوشی سے مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلا رہے ہیں

حنا خواجہ بیات

حنا خواجہ بہت سے ڈراموں میں لاجواب پرفارنس کے زریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔ نازک اور خوبصورت حنا کو دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ وہ ایک شادی شدہ بیٹی کی ماں ہیں لیکن حقیقت یہی ہے اور جب انھوں نے اپنے خوبصورت ڈریس میں بیٹی کی شادی میں ڈانس کیا تو اس کی وڈیو چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی

اسماء عباس

اسماء عباس خود تو اداکارہ ہیں ہی لیکن ان کی صاحبزادی زارا بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ زارا نور کی شادی میں ان کی والدہ اسماء عباس کی خوشی اس تصویر میں دیکھی جاسکتی ہے

نجم سیٹھی

نجم سیٹھی ایک سینیئر صحافی اور سنجیدہ تجزیہ کار ہیں لیکن ہاتھ پکڑ کر بیٹی کو لاتے ہوئے اس وقت وہ صرف ایک شفیق باپ کا روپ پیش کررہے ہیں

You May Also Like :
مزید