سوشل میڈیا پر ٹرولنگ آج کل بہت عام ہوگئی ہے، ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی مشہور شخصیت ٹرول ہورہی ہوتی ہے لیکن یہ سلسلہ صرف شخصیا ت تک محدود نہیں رہا بلکہ اب تو بچوں کا بھی مذاق بنایا جارہا ہے، آئیے آپکو بتاتے ہیں تنقید کا شکار ہونے والے بچے
ایمن اور منیب کی بیٹی امال:
امال منیب شروع سے ہی سوشل میڈیا ٹرولرز کی نظروں میں ہے اور اسکی وجہ بچی کا بھاری جسم اور بڑوں جیسا لگنا ہے، حال ہی میں ایمن خان نے اپنی عمرہ کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس میں انکی بیٹی امال بھی موجود تھی۔ تصویریں دیکھیں
اس تصویر میں اتنی بڑی بچی کو پرِیم میں بٹھانے پر لوگوں نے مذاق اڑایا کہ ایسا لگ رہا ہے کوئی عورت اس میں بیٹھی ہے
جبکہ تصویر پر تنقید کرنے والوں کا کہنا تھا کہ "لگ رہا ہے منیب نے اپنے کاندھو پر چھوٹی عورت بٹھائی ہوئی ہے"
جس پر امال کی خالہ منال خان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ "بہت اچھی بات ہے، 3 سال کی چھوٹی بچی کا مذاق اڑانا"
بختاور بھٹو کا بیٹا میر حاکم:
چئیرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری حال ہی میں دوسرے بیٹے کی ماں بنی ہیں، وہ اکثر اوقات اپنے بڑے بیٹے میر حاکم کی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں، مگر کچھ لوگوں نے اس بچے کو بھی نہیں چھوڑا اور سوشل میڈیا پر ٹرول کردیا
کسی نے کہا کہ یہ تو بلکل اپنے ماموں بلاول کی طرح تیڑھی آنکھوں والا ہے، تو کسی نے بچے کو بینگا کہا، جہاں کئی لوگوں نے مذاق بنایا بچے کی آنکھوں پر تو کچھ ایسے بھی تھے جنھوں نے حمایتی پوسٹ ڈال کر ٹرولرز کو آئینہ دکھایا یہ کہتے ہوئے کہ
"میں پیپلز پارٹی، پورے زرداری خاندان سے قطعی نفرت کرتا ہوں۔ لیکن میں تصور نہیں کر سکتا کہ کوئی کسی بچے کو اس طرح نشانہ بنا سکتا ہے، اس کی جسمانی خرابیوں کی نشاندہی کرکے۔ اس بچے کا اس کے گھر والوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ اتنا ہی معصوم ہے جتنا باقی بچے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ بختاور بھٹو زرداری کا بیٹا ہے"