شوہر نے بچوں کی خاطر دوسری شادی کرلی اور مجھے چھوڑ دیا ۔۔ پاکستان کے 5 مشہور شیف کا انتقال کیسے ہوا؟ جانیئے ان کی کہانی

image

خواتین اکثر شیف کی بتائی گئی ترکیبوں سے کھانا بناتی ہیں اور باقاعدہ مصالحہ ٹی وی پر تو باقاعدہ کال اور میسجز کرکے اپنی اور گھر والوں کی پسند کے کھانوں کی ریسیپی بتانے کا کہتی تھیں اور شاید آج بھی ایسا ہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں کئی مشہور شیف کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا اور ہر گزرتے دور میں لوگوں نے سب ہی خانساماؤں کو بہت عزت دی۔ ایسے ہی کچھ مشہور شیف پاکستان کی تاریخ میں گزر چکے ہیں جن کا انتقال ہوا تو ان کے چاہنے والوں کو بہت دکھ ہوا۔

آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سے 5 مشہور پاکستانی شیف ہیں جن کے انتقال پر مداح افسردہ ہوئے۔

٭ شیف زبیدہ طارق:

زبیدہ آپا کی مشہوری ان کے ٹوٹکوں اور کھانوں کو آسانی طریقے سے بنانے کی ریسیپی کی وجہ سے زیادہ ہوئی۔ ان کا انتقال دورہ پڑنے ہوا۔ یہ صرف ایک شیف ہی نہیں بلکہ پاکستان کی مشہور سیلیبریٹی بھی تھیں ان کی مشہوری کے چرچے تو آج بھی دنیا بھر میں ہیں۔ ان کے انتقال سے جہاں پاکستان بھر میں غم کی لہر تھیں وہیں ان کے بھارتی مداحوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا۔

٭ شیف فرح جہانزیب:

کراچی سے تعلق رکھنے والی شیف فرح جہانزیب بریسٹ کینسر سے 45 سال کی عمر میں اس دنیا سے چل بسیں تھیں۔ یہ کینسر کے علاج کے لیے اپنی بیٹی کے ساتھ کراچی سے لاہور منتقل ہوئی تھیں۔ شیف فرح صرف ایک شیف ہی نہیں بلکہ فیشن ڈیزائنر بھی تھیں۔

٭ شیف فامطہ:

پاکستان کی معروف شیف فرح جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی حصہ لیا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کا انتقال بھی امریکہ میں ہڈیوں کے کینسر کی جنگ سے لڑتے ہوئے ہوا تھا۔ شیف فاطمہ علی سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی بیٹی تھیں ۔ شیف فاطمہ علی نے 18 سال کی عمر میں پاکستان میں کھانے بنانے کے مقابلوں میں حصہ لیا اور بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔

٭ شیف طاہر چوہدری:

شیف طاہر چوہدری دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اس دنیا سے 46 سال کی عمر میں رخصت ہوئے۔

٭ شیف سارہ ریاض:

پاکستان کی معروف شیف سارہ ریاض کا انتقال بھی کینسر کی وجہ سے ہی ہوا۔ ان کے شوہر نے دوسری شادی کرکے جو تکلیف ان کو دی وہ صرف یہی جان سکتی تھیں، ان کے ہاں اولاد نہ تھی جس کی وجہ سے شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی۔ شیف سارہ کے انتقال کے بعد لوگوں کو ان کے گھر کا حال معلوم ہوا مگر انہوں نے ایک شو میں کہا تھا کہ: " شوہر نے بچوں کی خاطر دوسری شادی کرلی اور مجھے چھوڑ دیا، اب لگتا ہے موت ہی مقدر ہے ، اکیلے رہنا بہت مشکل ہے۔ "

You May Also Like :
مزید