میری شادی کے لیئے دعا کریں کہ ۔۔ محبت میں دیوانی لڑکی نے غریبوں میں بریانی کے ڈبے بانٹ دیئے، باکس پر کیا دعا لکھی تھی؟

image

ہم نے دیکھا ہے محبت کے لیئے لڑکیوں اور لڑکوں کو مزارات پر جاتے، مذہبی شخصیات، اور کھانا تقسیم کرتے ہوئے تا کہ ان کی دعائیں قبول ہوں۔ اور اب ایک اور پاکستانی لڑکی اسی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔

ویسے ایک پاکستانی ڈیلیوری بوائے فائق بھائی کی ایک انوکھی ویڈیو ٹک ٹاک پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کی جانب سے ضرورت مند لوگوں میں بریانی تقسیم کر رہے ہیں جو اپنے عاشق سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ اس مقصد کے لیے لڑکی نے ڈیلیوری بوائے کو ہدایت کی کہ وہ پریس سے پرچیاں چھاپ کر باکس پر لگائے جس پر اس کی دعا لکھی ہوئی ہو۔

اس پرچی پر لکھا تھا کہ، "براہ کرم دعا کریں کہ جسے میں چاہتی ہوں اُس سے میرا اس سال نکاح ہوجائے"۔

ڈیلیوری بوائے نے پرچی لگے یہ بریانی کے ڈبے ضرورت مندوں میں تقسیم کر دیئے۔ اور اسکی ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کردی، جس کے بعد سے اس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

کچھ لوگ لڑکی کے اس فعل کا مذاق اڑا رہے ہیں اور اس پر مضحکہ خیز تبصرے کر رہے ہیں۔ بعض نے اس کی دعاؤں کے قبول ہونے کی دعا کی۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ 'جن لوگوں کو کھانے کے ڈبے ملے ہیں وہ یہ بھی نہیں پڑھ سکتے کہ اس نے ڈبوں پر کیا چسپاں کیا ہے'۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'وہ اپنے آدمی سے محبت کرتی ہے لیکن وہ اس سے پیار نہیں کرتا، اسی لیے وہ یہ کوشش کر رہی ہے'۔ ایک اور ٹک ٹاک صارف نے لکھا، 'اسے یہ رقم اپنے لڑکے پر خرچ کرنی چاہیے تھی تاکہ وہ اس سے شادی کرنے پر راضی ہو جائے'۔ سوشل میڈیا صارفین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ 'اس قسم کی محبت اب بہت کم ہے'۔

You May Also Like :
مزید