شادی کے 8 سال بعد منتوں مرادوں سے بچہ ہوا تھا ۔۔ 2 جوان بیٹوں کو کھونے والے ماں باپ نے انہیں آخری بار کیوں نہیں دیکھا؟

image

"میرے 2 بیٹے تھے جن میں بڑا بیٹا ہی شادی کے 8 برس بعد پیدا ہوا تھا اس کے لئے ہم نے آئی وی ایف کی مدد لی تھی۔ 17 برس کا ماذن بہت منتوں مرادوں سے پیدا ہوا لیکن چند منٹوں میں جان کی بازی ہار گیا. اس سے چھوٹا احمد تھا. ہم نے دونوں بیٹوں کو کھو دیا ہماری دنیا میں اب کچھ نہیں بچا"

غزہ میں شہید ہونے والے 2 نوجوان بیٹوں کے والدین صدمے سے بے حال ہیں. اگرچہ اس دل دہلا دینے والے واقعے کو اب ایک ہفتہ گزر چکا ہے لیکن عرفات کا کہنا ہے کہ جوان بیٹوں کی موت کا صدمہ ان کے اور اہلیہ کے لئے بھولنے والا ہر گز نہیں.

عرفات نے بتایا کہ انھوں نے اور ان کی بیوی نے اپنے دونوں بیٹوں کو شہید ہونے کے بعد نہیں دیکھا کیوں کہ وہ بیٹوں کو لاش کی صورت میں نہ دیکھنا چاہتے تھے نہ یاد رکھنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ عرفات ابو عاصی نے حادثے میں دو بیٹوں کے علاول بھائ اور اپنی بہن کے دو بیٹوں کو بھی کھویا ہے.

You May Also Like :
مزید