1 سال کا بچہ ماں باپ کو دیکھتا رہ گیا۔۔ ایئر پورٹ پر ایسا کیا ہوا جس کی وجہ سے والدین بچے کو چھوڑ کر جہاز میں سوار ہوگئے؟

image

کہتے ہیں والدین کی جان ان کے بچوں میں ہوتی ہے خاص کر جب وہ چھوٹے ہوتے ہیں، ان کو لمحہ بھر کیلیئے بھی تنہا نہیں چھوڑتے کہ کہیں کچھ ہو نہ جائے۔ ایسے میں آپ سوچ سکتے ہیں کہ کوئی اپنے بچے کو جان بوجھ کر چھوڑ دے؟

آج ہم آپ کو ایسا ہی ایک واقعہ بتانے جارہے ہیں جسے سن کر آپ بھی یقیناً حیران ہونگے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ اسرائیل کے شہر تل ابیب کے بین گوریان ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں ایک یورپی ماں باپ نے اپنے بچے کا ٹکٹ خریدنے سے انکار کر دیا اور بچے کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر جہاز میں سوار ہو گئے۔

جوڑے کا تعلق بیلجیم سے ہے۔ وہ تل ابیب سے برسلز جانے والی پرواز میں سوار ہونے کے لیے آئے تھے۔

میاں بیوی کے پاس صرف اپنے دو ٹکٹ تھے، ایئر پورٹ عملے نے جب ان سے بچے کا ٹکٹ خریدنے کو کہا تو انہوں نے ہنگامہ شروع کر دیا اور بچے کو وہیں چھوڑ کر جہاز میں سوار ہو گئے۔

ایئر پورٹ عملے نے فوری طور پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے آ کر ہوائی جہاز سے دونوں میاں بیوی کوحراست میں لے لیا اور ان کے پاسپورٹ بھی ضبط کر لیے۔

چھوڑے جانے والے بچے کی عمر لگ بھگ ایک سال تھی جو سٹرولر میں بیٹھا یہ سب دیکھ رہا تھا، جبکہ جوڑے کی اس عجیب و غریب حرکت کو دیکھ کر وہاں موجود ہر شخص ہکا بکا رہ گیا تھا۔

You May Also Like :
مزید