پیرس میں حجاب پر پابندی عائد

image
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حجاب پرپابندی لگنے کے بعد ہزاروں خواتین نے بھرپور احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں فرانسیسی سیاستدان نےکونسل میٹنگ میں شریک مسلمان خاتون کو حجاب اتارنے پر مجبور کر دیا تھا جس کے بعد پیرس احتجاج کا گڑ بن گیا۔ سیاستدانوں کی طرف سےحجاب پرپابندی کے خلاف ہزاروں مسلمانوں نےمظاہرہ کیااور انتہا پسند سیاستدانوں کے خلاف خوب نعرے لگائے ۔

ذرائع کے مطا بق حجاب سے روکنے پر مسلمان خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور سڑک پر لیٹ کر انوکھے انداز میں احتجاج کیا جبکہ انتہا پسند سیاستدانوں کے خلاف خوب نعرے بھی لگائے۔

علاوہ ازیں احتجاج میں مظاہرین نے حکومت سے گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے بھی موثراقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں رواں سال گھریلو تشدد کے 100 سے زائد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

News Source : Bol News

You May Also Like :
مزید