اگر آپ بھی پارلر جاتی ہیں تو ٹھہریں۔۔۔ پارلر جانے سے پہلے خواتین کی طرف سے کی جانے والی وہ غلطیاں جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئے

image

خواتین کو پارلر جانے کا بہت شوق ہوتا ہے کبھی آئی برو بنوانے تو کبھی اپر لپ بنوانے، کبھی فیشل تو کبھی کلینزنگ یا دیگر سروسز لینے کے لئے جاتی ہیں۔ اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے کیونکہ مہینے میں ایک مرتبہ تو پارلر جا کر اپنی جلد کی کلینزنگ کروانی چاہیئے تاکہ مردہ خلیات واضح نہ ہوں اور بلیک ہیڈز بھی نکل جائیں۔

غلطیاں:

لیکن پارلر جاتے وقت خواتین کچھ ایسی غلطیاں لازمی کر دیتی ہیں جن سے متعلق انہیں علم نہیں ہوتا ہے جس کے بارے میں آج وومن کارنر سے جانیئے۔

* پلاننگ :

پارلر جانے سے پہلے آپ سوچ کر جائیں کہ کون کون سی سروسز لیں گی کیونکہ پارلر والی تو یہی چاہتی ہیں کہ ان کی کمائی اچھی ہو جائے وہ آپ کو ڈھیروں قسم کے اچھے فیشلز اور دیگر چیزیں بتا دیتی ہیں یہ بھی کروا لیں وہ بھی کروا لیں مگر آپ اپنی پلاننگ سے جائیں اور جس چیز کی ضرورت ہے وہی کام کروائیں۔

٭ تھریڈنگ یا ویکس:

آپ کوشش کریں کہ تھریڈنگ کی جگہ ویکس کروائیں کیونکہ ویکس سے اسکن کے فولیکلز کمزور پڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بالوں کی جڑیں بھی کمزور جلدی ہی ہو جاتی ہیں اور یوں غیر اضافی بالوں سے بھی چھٹکارہ مل جاتا ہے۔ اس لئے چہرے پر سادہ ویکس اور جسم کے دیگر حصوں میں ہاٹ ویکس کروائیں۔

٭ پراڈکٹ اور جلد:

آپ ان پراڈکٹس کا انتخاب کریں جو آپ کی جلد کے حساب سے بہتر ہوں، بے شک ان کا رزلٹ فوری اچھا نہ ہو مگر استعمال صرف وہی کریں کیونکہ اس سے جلد خراب ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور پارلر والے جلدی رزلٹ والے پراڈکٹس استعمال کرتے ہیں جس سے نقصان صرف آپ کا ہی ہوتا ہے۔

٭ ہیئر کٹنگ:

اگر آپ ہیئر کٹنگ کروا رہی ہیں تو صرف ہیئر کٹنگ ہی کروائیں اس کے ساتھ بلو ڈرائی وغیرہ نہ لیں کیونکہ اس سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑتا اور کچھ دنوں کے بعد بال دوبارہ اپنی اصلی حالت میں آ جاتے ہیں یا پھر اگر کروا رہی ہیں تو بالوں کے حساب سے کنڈیشنرز کا استعمال کریں۔

You May Also Like :
مزید