ماہی گیروں کی گہرے سمندر میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو نے ایمان تازہ کردیا، دیکھئے ویڈیو

image

ایک عام لوگ ہیں جو مسجدوں ، گھروں میں باحفاظت نماز ادا کرتے ہیں اور دوسرے وہ لوگ ہیں جو خطرات کا سامنا کرتے ہوئے گہرے سمندر میں اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ اور وہ لوگ ہیں ماہی گیر جو ہفتہ مہینہ سمندر میں وقت گزارتے ہیں۔

گہرے سمندر میں ایک کشتی پر ماہی گیروں کی نماز پڑھنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا سے وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہی گیر گہرے سمندر میں نماز ادا کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشتی لہروں کے بیچ میں ڈول رہی ہے جبکہ ماہی اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے نماز کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ماہی گیررات کی تاریکی میں ایک ساتھ نماز ادا کر رہے ہیں، ویڈیو میں امام کو تلاوت کرتے بھی سنا جاسکتا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

You May Also Like :
مزید