عالیہ بھٹ پوجا کی بہن نہیں بیٹی ہے ۔۔ پوجا بھٹ نے سالوں سے میڈیا میں اچھالی جانے والی بات پر آخر خاموشی توڑ دی، اداکارہ کا بیان سامنے آگیا

image

بھٹ خاندان بالی ووڈ میں ہمیشہ سے متنازعہ رہا ہے، کبھی مہیش بھٹ کا اسکینڈل تو کبھی پوجا بھٹ کا، رہی سہی کسر میڈیا نے عالیہ بھٹ سے متعلق افواہوں کے ذریعے پوری کرلی۔

جس سے تنگ آ کر آخر معروف بھارتی فلم ساز پوجا بھٹ نے اپنے اور عالیہ بھٹ کے رشتے سے متعلق گردش کرتی خبروں پر پہلی بار ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے اور عالیہ کے رشتے کے بارے میں ہونے والی باتوں کا جواب دیتے ہوئے اسے فضول اور بے بنیاد قرار دیا۔

دراصل بھارت میں سوشل میڈیا پر عالیہ اور پوجا بھٹ کے رشتے کو لے کر ایک تنازع کھڑا ہوا ہے اور یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ عالیہ بھٹ پوجا بھٹ کی سوتیلی بہن نہیں بلکہ بیٹی ہیں۔

جس پر پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ، ایسی افواہوں کا ہونا اور ہر طرف پھیلنا ہمارے ملک میں کوئی نئی بات نہیں ہے، ہمیشہ سے ہی ایسا ہوتا آیا ہے کہ کسی کا نام کسی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے اور پھر اس پر باتیں بنائی جاتی ہیں۔ یہ ساری حرکتوں سے ان کی اپنی سوچ اور ذہنیت کا پتہ چلتا ہے۔

یاد رہے پوجا بھٹ حال ہی میں سلمان خان کے شو بیگ باس او ٹی ٹی کا حصہ رہیں اور وہاں سے نکلنے کے بعد سے ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

You May Also Like :
مزید