32 سالہ بھارتی ماڈل پونم پانڈے چل بسیں ۔۔ نوجوان ماڈل کو اچانک کیا ہوا کہ کوئی بھی یقین نہ کرسکا؟

image

بالی ووڈ ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے سروائیکل کینسر سے انتقال کرگئیں، ان کی پبلک ریلیشن ٹیم نے زی نیوز کو تصدیق کردی۔

32 سالہ پونم پانڈے موت کے وقت اپنے آبائی شہر کانپور میں تھیں۔ پی آر ٹیم نے بتایا کہ ان کی آخری رسومات کے بارے میں تفصیلات کا انتظار ہے۔

پونم پانڈے کے انسٹاگرام پر ان کی ٹیم کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں لکھا ہے، "آج کی صبح ہمارے لیے مشکل ہے۔ ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے۔ ہر کوئی جو کبھی ان کے ساتھ رابطے میں آیا وہ ان سے خالص محبت اور مہربانی سے ملیں۔"

ساتھ ہی درخواسٹ کی ہے کہ، "غم کے اس وقت میں، ہم آپ سب سے پرائیویسی کی درخواست کریں گے۔"

انسٹاگرام پر پونم کی آخری پوسٹ تین دن پہلے کی ہے۔ واضح رہے پونم پانڈے کنگنا رناوت کے ریئیلٹی شو "لاک اپ" کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔

You May Also Like :
مزید