بال اور چہرا اتنا خراب ہو گیا تھا کہ پہچاننے میں نہیں آ رہی تھی ۔۔ سڑک پر پڑی حاملہ عورت کی مدد لوگوں نے کیوں کی جو اس کا حلیہ ہی بدل گیا؟

image

مجھے بیٹی نہیں بیٹا چاہیے یہ وہ الفاظ ہیں جو کئی مرتبہ خواتین کو سننے پڑتے ہیں مگر یہ سوچ رکھنے والے شوہر یہ نہیں جانتے کہ بیٹیاں اللہ پاک کی جانب سے ایک سب سے بڑی رحمت ہے زحمت نہیں،آج ہم آپکے سامنے اسی طرح کی ایک درد ناک کہانی لیکر پیش ہوئے ہیں جسے سننے کے بعد آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔آئیے جانتے ہیں۔

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے جس میں ایک غریب حاملہ خاتون کو سڑک کنارے بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔ اب یہاں آپکو یہ بتاتے چلیں کہ مذکورہ عورت کے ساتھ ہوا کچھ ایسا کہ جب اس کے خاوند کو معلوم ہوا کہ ان کے ہاں لڑکا نہیں بلکہ لڑکی پیدا ہونے والی ہے تو اس نے کافی شور شرابا کرنا شروع کر دیا، اور بیوی سے کہا کہ مجھے لڑکا چاہیے، اگر تم مجھے نہیں دے سکتی تو میرا گھر چھوڑ دو۔

یہ سننے کے بعد خاتون بہت پریشان ہوئی، اپنے شوہر کو سمجھانے کی بھی کوشش کی مگر وہ نہیں مانا، پھر وہی ہوا جس کا اس کو ڈر تھا اسے اکیلے اس حالت میں گھر سے باہر نکال دیا۔ اس وقت ان کے پاس کوئی روپیہ، پیسہ بھی نہیں تھا لیکن ہمت کر کے انہوں نے کسی طرح اپنے شوہر کیخلاف کیس دائر کر دیا تو کیس کے ڈر سے شوہر نے بیوی سے کیس کی سماعت سے پہلے ملنا چاہا اور کہہ ڈالا کہ میرے پاس جو کچھ بھی ہے میں اسے تقسیم کرنے کو تیار ہوں۔

مگر اب کی بار بھی اسے دھوکہ دیا، فوم اس کے بالوں اور چہرے پر ڈال کر فرار ہو گیا تو اس وقت وہ بے ہوش ہو گئی۔ اس افسوسناک واقعے پر مزید بتایا گیا کہ اب یہ حاملہ خاتون اس حالت میں سڑکوں پر اکیلی بے یارو مدد گار رہتی ہے مگر کسی نے صحیح کہا ہے کہ اللہ پاک اپنے بندوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا یہی وجہ ہے کہ اس کی مدد کرنے کے لیے ایک ہئیر اسٹائلسٹ کو بھیج دیا۔

جو سب سے پہلے اسے اپنے سیلون لے آیا، اسے کھانا کھلا کر اس کے بال کاٹے، چہرہ دھلایا اور دوسرے کپڑے پہننے کو دیے۔ یہی نہیں بلکہ ہیئر اسٹائلسٹ کی بہن بھی میدان میں آئیں اور عورت کو اس کے سنگ دل شوہر سے اس کا حق دلایا۔

اب یہ عورت اپنی اور اپنی بچی کا رزق خود کماتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اچھی زندگی گزارتی ہے مگر اس ہیئر اسٹائلسٹ کے پاس ملنے ضرور آتی ہے۔ اس کا شکریہ بھی ادا کرتی ہے جس نے اس کی زندگی ہی بدل کر رکھ دی۔ خیال رہے کہ ہمیں اس ویڈیو میں ویسے تو بہت سے سبق ملے مگر سب سے بڑا سبق یہ ملتا ہے کہ تمام مرد ایک جیسے نہیں ہوتے۔

You May Also Like :
مزید