فٹ ہونے کے باوجود خود بچہ پیدا نہیں کیا۔۔ پرینکا چوپڑا نے سروگیسی پر لوگوں کی شدید تنقید کا جواب دیتے ہوئے کیا کہا؟

image

مشہور اداکارہ اور سابق مس ورلڈ پرینکا چوپڑا نے کچھ سال پہلے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی، جس کے بعد پچھلے سال دونوں نے سروگیسی کے ذریعے اپنے پہلے بچے کا اعلان کیا، اور اس کا نام مالتی میری رکھا۔

بچی کی پیدائش کے بعد سے ہی لوگوں میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں کہ، آیا انھوں نے خود بچہ پیدا کرنے کے بجائے سروگیسی کیوں کروائی؟ اور تب سے اب تک ہر کوئی کچھ نہ کچھ قیاس آرائیاں کررہا تھا، جس کا اب اداکارہ نے جواب دے دیا

معروف برطانوی فیشن میگزین ووگ کے فروری 2023 کے کوور کے لیے پریانکا اور ان کی بیٹی مالتی میری کی تصویر کا انتخاب کیا گیا تھا جس کی تصویر پریانکا نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔

ووگ کو دیے گئے انٹرویو میں پریانکا نے پہلی بار بیٹی مالتی کی سروگیسی کے ذریعے پیدائش پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ، "مجھے طبی پیچیدگیاں تھیں اور یہی وجہ تھی کہ ہم نے سروگیسی کا فیصلہ کیا اور میں شکر گزار ہوں کیونکہ میں اس پوزیشن میں تھی کہ سروگیسی کا فیصلہ کر سکی"۔

سروگیٹ مدر کے بارے میں پرینکا نے کہا کہ، "ہماری سروگیٹ بے حد رحم دل اور نرم مزاج تھی جس نے ہمارے اس قیمتی تحفے کی 6 ماہ تک حفاظت کی"۔

پریانکا نے مزید کہا کہ، "لوگوں کو ان کی میڈیکل ہسٹری پبلک کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ میں کس حال سے گزری ہوں"۔ انھوں نے لوگوں کی باتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولا کہ، "آپ مجھے نہیں جانتے اور نہ ہی آپ یہ جانتے ہیں کہ میں کن حالات سے گزری ہوں۔ میں اپنی اور اپنی بیٹی کی میڈیکل ہسٹری شیئر نہیں کرنا چاہتی، اسی لیے لوگوں کو بھی یہ حق نہیں ہے کہ وہ اس پر بات کریں"۔

You May Also Like :
مزید