ماں پر گئی ہے یا باپ جیسی ہے؟ پریانکا چوپڑا نے پہلی بار اپنی بیٹی کا چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر کر دیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

image

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا جونس نے اپنی بیٹی مالتی میری کا چہرہ اسکی پہلی سالگرہ کے بعد، پہلی بار میڈیا اور مداحوں کے سامنے ظاہر کردیا۔

پریانکا چوپڑا جونس اور شوہر نک جونس نے اپنی بیٹی کو اب دنیا سے باضابطہ طور پر متعارف کروادیا۔

بچی کا فیس جونس برادرز کی "واک آف فیم" تقریب میں سامنے آیا، جس میں موسیقار نک جونس اور ان کے بھائیوں کیون اور جو نے شرکت کی۔ کیون اور جو کی بیویاں، ڈینیئل جونس اور سوفی ٹرنر کو بھی ایک گروپ تصویر کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

تقریب کی تصاویر میں مالتی اپنی ماں کی گود میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔

پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے گزشتہ سال سروگیسی کے ذریعے مالتی کا خیر مقدم کیا تھا۔

پرینکا نے ماضی میں مالتی کی کئی تصاویر پوسٹ کی تھیں لیکن اس میں بچی کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین اس بات پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے تو اداکارہ پر اپنی بیٹی کو بطور "سہارا" استعمال کرنے کا الزام تک لگا دیا۔ جبکہ بہت سے صارفین نے اپنی بیٹی کو اپنی تصویروں میں رکھنے کی ضرورت پر بھی سوال اٹھایا، لیکن کچھ مداحوں نے ان کی حمایت کی اور کہا کہ یہ ان کا ذاتی حق اور انتخاب ہے۔

برطانوی ووگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں، پرینکا چوپڑا نے کہا تھا کہ، مالتی پر تبصرے ناپسندیدہ ہیں اور جب لوگ اس کے بارے میں باتیں کرتے ہیں تو تکلیف ہوتی ہے۔

You May Also Like :
مزید