معروف یوٹیوبر اور حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اقرا کنول نے ایک پوڈ کاسٹ میں ایسی بات کردی کہ لوگوں نے ان پر تنقید کے تیر برسا دیے۔
ایک پوڈ کاسٹ کے کلپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اقرا کنول نے ایسی بات کہی جس پر سوشل میڈیا صارفین طیش میں آگئے۔
اقرا کنول کا کہنا تھا کہ ایک مشہور انڈین گانا سن لے ذرا ، میں جب یہ گانا سنتی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ اللہ انسان سے گفتگو کر رہا ہے۔ اس گانے کے بول لکھے اس طرح سے گئے ہیں۔
اقرا کنول اس گانے گو گایا اور مطلب بتاتے ہوئے کہ اس گانے کو سن کر ایسا لگتا ہے کہ اللہ اپنے بندوں سے کہہ رہا ہے مجھے وقت دو۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی لوگوں نے یوٹیوبر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ باجی کے پاس کوئی عقل نہیں ہے۔ مجھے ان کے فالوورز پر افسوس ہو رہا ہے۔
ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ بہن کو کوئی بتائے کہ اللہ کا کلام قرآن پاک ہے، شاید ان کے والدین نے انہیں نہیں بتایا۔