دپیکا بن کر بہت اچھا گایا مگر دوبارہ مت گانا کیونکہ ۔۔ رخصتی سے پہلے ٹک ٹاکر اقراء کنول کے گانا گانے پر سوشل میڈیا صارفین نے کس طرح تنقید کی؟

image

سسٹرولوجی گروپ کی مشہور یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر اقراء کنول پیا گھر سدھار گئیں، انہوں نے شادی کی خوبصورت تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں جنہیں خود پسند کیا گیا۔

سسٹرولوجی بہنوں کا ایک گروپ ہے جو اپنی زندگی کے معمولات سے روزانہ ولاگز شیئر کرتے ہیں اور ان کے پرستار انہیں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔گروپ کی سب سے بڑی بہن اقراء کنول کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔

یہ ایک طویل شادی تھی جس میں چند ماہ قبل نکاح کی تقریب منعقد ہوئی تھی اور پھر مختلف ڈھولکیوں کے بعد مہندی لگائی گئی تھی اور آخر کار یہ بارات کا دن آیا،اقراء روایتی دلہن کی طرح تیار ہوئیں اور اپنے خوبصورت دن کی تصاویر شیئر کیں۔اس خوبصورت تقریب کا اہتمام اقراء کی فیملی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

یہاں دلچسپ موڑ تب آیا جب اقراء کنول بھی باجی راؤ مستانی بن گئیں اور اپنے شوہر اریب پرویز کے لیے گانا گایا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اقراء کنول کے گانے کا خوب مذاق اڑایا۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ بہت اچھا گایا مگر دوبارہ مت گانا جبکہ کئی صارفین نے تو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

You May Also Like :
مزید