پولیس ہمیشہ بری نہیں ہوتی ۔۔ شہید پولیس والے کی بیٹی کی شادی پر پنجاب پولیس نے کیا بہترین انتظامات کئے؟ ہر ایک تعریف کر اٹھا

image

پولیس جو عوام کی محافظ ہوتی ہے جو عوام الناس کے سکون کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کرتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے ہمیں پولیس سے متعلق منفی خبریں دیکھنے اور سننے کو ملتی ہیں۔

لیکن پولیس سے متعلق جو پوسٹ سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہو رہی ہے اس نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

وائرل ہونے والی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی شہید کنسٹیبل شفقت علی کی بیٹی کی شادی میں شریک ہوئے۔

خوشاب پولیس کے شہید کنسٹیبل شفقت علی کی بیٹی کی شادی کی تقریب ضلع ننکانہ میں منعقد ہوئی۔ صرف یہی نہیں بلکہ شہیدکی بیٹی کی شادی کے تمام تر انتظامات بھی خوشاب پولیس کی جانب سے عمل میں لائے گئے جسے لوگ سراہ رہے ہیں۔

پنجاب پولیس کا یہ خوبصورت اقدام عوام کے دلوں میں گھر کر گیا ہے۔

You May Also Like :
مزید