ملکہ برطانیہ 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

image

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا دنیا کا سفر اختتام پزیر ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی حکومت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق آج شام 6.30 بجے ملکہ کی موت کی تصدیق ہو گئی تھی۔ بکنگھم پیلس کے ترجمان نے کہا ہے کہ 'ملکہ آج سہ پہر بالمورال میں پرامن طور پر انتقال کر گئیں۔ کنگ اور کوئین کنسورٹ آج شام بالمورال میں رہیں گے اور کل لندن واپس آئیں گے۔ رپورٹس کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات دس روز بعد ویسٹ منسٹرا بے پر ادا کی جائیں گی اور ملکہ کی آخری رسومات کے وقت 2 منٹ خاموشی اختیار کی جائے گی اور پھر ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔

You May Also Like :
مزید