کوئٹہ میں نجی ادارے کی جانب سے طالبات کے لئے مفت گٹار کی کلاسز کا انعقاد

image
کوئٹہ میں گٹار سیکھنے کی خواہشمند طالبات کے لئے پہلی مرتبہ نجی ادارے کی جانب سے مفت گٹار کی کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔ گٹار کی تاروں کو چھڑ کر سریلی دھنیں سیکھنے کی خواہشمند یہ طالبات موسیقی کی دنیا میں اپنا مقام بنانا چاہتی ہیں ۔ یہ طالبات کوئٹہ کے ایک نجی ادارے کی جانب سے منعقد کی گئی 2 ماہ کی مفت گٹار سیکھنے کی کلاسز میں تربیت حاصل کر رہی ہیں ۔ نوجوان گٹارسٹ حسان شاہ طالبات کو گٹار کے 14 شارٹ اور فلیٹ سکیل کی تر بیت دینے کے علاوہ موسیقی بھی سیکھا رہے ہیں ۔ طالبات کا کہنا ہے کہ انہیں بہت سی باریکیوں کے بارے میں بھی پتہ چل رہا ہے جو گٹار کو سیکھنے میں مدد گار ثابت ہو رہی ہیں۔ نجی ادارے کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر غزالہ کا کہنا ہے کہ ہماری خواتین کسی سے کم نہیں ضرورت ہے تو انہیں مواقع فراہم کرنے کی۔ طالبات کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے گٹار اور دیگر مو سیقی کے آلات کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر دیا جائے تو انہیں موسیقی کی دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے میں مز ید مدد مل سکتی ہے۔

News Source : 92 News

You May Also Like :
مزید